ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الخدمت بنو قابل 5.0 اور جاب ایپلی کیشن لانچ ،منعم ظفر خان نے افتتاح کیا

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی نے فری آئی کورسز پروگرام ” بنو قابل “5.0اور بنو قابل جاب ایپلی کیشن لانچ کر دی ۔

بنو قابل 5.0 میں کورسز کی تعداد30 کردی گئی ہے، ان کورسز میں اے آئی (AI ) کے 4 نئے کورسز شامل کیے گئے ہیں جبکہ دیگر تمام کورسز میں اے آئی (AI ) کو شامل کردیا گیا ہے ۔

مقامی ہال میں گزشتہ روز خصوصی تقریب کے دوران بنو قابل 5.0اور بنو قابل جاب ایپلی کیشن کا افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کیا ،تقریب سے سی ای اور الخدمت کراچی نوید علی بیگ ،ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کملانی اورسینئر منیجر آبش صدیقی نے خطاب کیا ۔

اس موقع پر بنو قابل سے منسلک ماہرین واساتذہ نے کورسز کے بارے میں آگا ہی فراہم کی ۔ تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ،منیجر عمیراحمد موجود تھے۔تقریب میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور بنو قابل سے منسلک ایڈمنز اوراساتذہ نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سی ای او الخدمت نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت 1976سے خدمت کے کام کررہی ہے ۔اس سے قبل یہ کام” شعبہ خدمت“ کے نام سے ہوتے تھے ۔الخدمت 50ویں سال میں داخل ہو چکی ہے ۔آج ہم الخدمت کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو بنو قابل 5.0 کا تحفہ دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحتیں بڑھانے کیلئے مواقع دستیاب نہیں۔نوجوانوں کو مواقع میسر آئیں تو یہ دنیا میں اپنا نام روشن کر سکتے ہیں، ورنہ یہی نوجوان گمراہ ہو سکتے ہیں ،اسلام اور ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں جاسکتے ہیں ،مایوس ہو کر خودکشی کر سکتے ہیں ۔

نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر انہیں بہتر مستقبل فراہم کر رہی ہے ،نئی نسل کو مایوسی سے بچانا ،انہیں برے راستے سے بچا کر روذگار اور ملک کی ترقی کی طرف لانا بڑا نیکی کا کام ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بنو قابل 5.0 کو پہلے سے زیادہ بہترین پروگرام بنا رہے ہیں ۔اس میں اے آئی (AI ) کے4 کورسزشامل کیے گئے ہیں جبکہ دیگر تمام کورسز میں اے آئی (AI ) کو شامل کردیا گیا ہے ۔اے آئی (AI ) بے لگام گھوڑا ہے ،اس کو قابو کرنا ہے ،اس کو سیکھنا اوراس سے فائدہ اٹھانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بنو قابل پروگرام ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے امید بن چکا ہے ،یہ پروگرام ملک بھر میں پھیل چکا ہے ،4.0 تک کے ورجنز سے 70ہزارسے زائد نوجوان پاس آؤٹ کر چکے ہیں اور یہ نوجوان اپنے خاندان کی کفالت کر رہے ہیں ۔

نو ید علی بیگ نے کہا کہ ہم اس حوالے سے مختلف شعبہ جات وکلا ،ڈاکٹرز،فارما سسٹ اور دیگر شعبوں کے افراد کیلئے بھی کورسز ڈیزائن کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا قابل ڈاٹ جابز پر ایمپلائر اور ایمپلائی دونوں موجود ہیں ،ایمپلائی ایپلی کیشن کے ذریعے اپنی سی وی بنا کروہاں خود کو رجسٹر کرسکے گا ۔اس سے نوجوانوں کو اسکل کے مطابق ملازمت ملے گی ۔عام نوجوان بھی ایپلی کیشن کے ذریعے جاب کیلئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں ،دنیا بھر میں جابز پورٹر ایمپلائر اور ایمپلائی سے پیسے وصول کرتے ہیں ،مگر الخدمت کا یہ پورٹل فری آف کاسٹ ہے ،انہوں نے کہا کہ نوجوان اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں ۔

سینئر منیجر آبش صدیقی نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کاوژن آگے بڑھ رہا ہے ،انہوں نے بنو قابل 5.0 کے آغاز پر بنو قابل کے ایڈمنز اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ روزگار کے ساتھ ساتھ بنو قابل ایک نظریہ ایک سوچ ہے ،نوجوانوں کو امید دینی ہے ،انہیں سہارا دینا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں