ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر، اسپیکر ایاز صادق کا باضابطہ اعلان

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اعلان کر دیا۔

زرایع کے مطابق اجلاس اسپیکر کی صدارت میں شروع ہوا اور آغاز ہی میں انہوں نے کہا کہ آج وقفہ سوالات نہیں ہوگا۔

اس موقع پر اسپیکر نے چیف وہپ کو اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے لیے اپنے چیمبر میں بلایا اور باضابطہ طور پر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا۔

اجلاس کے دوران پاکستان نرسنگ کونسل آرڈیننس، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026، درآمدات و برآمدات ایکٹ ترمیمی بل، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل، اور لائف انشورنس نیشنل لائیزیشن ترمیمی بل بھی پیش کیے گئے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں مزید متعدد بلز پیش کیے جن میں برآمدی ترقی فنڈ ترمیمی بل 2026، ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، پاکستان ٹیلی مواصلات تنظیم نو ترمیمی بل، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل، متبادل تنازع جاتی تصفیہ ترمیمی بل اور علاقہ دارالحکومت اسلام آباد ملکیت و انتظام بل شامل ہیں۔ تمام بلز وزیر قانون کی جانب سے ایوان میں پیش کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں