ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین میں ٹرین حادثے میں 21 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

اسپین میں پیش آنے والے ٹرین حادثے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین کے جنوبی علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرین پٹری سے اتر کر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دوسری ٹرین بھی ڈی ریل ہو گئی۔ حادثے کے باعث دونوں ٹرینوں کو شدید نقصان پہنچا۔

حادثے میں 21 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ زخمی ہونے والے 100 افراد میں سے 21 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق افراد میں میڈرڈ سے ہیولوا جانے والی ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

حادثے کے وقت ایک ٹرین میں 300 سے زائد جبکہ دوسری میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے۔ واقعے کے بعد ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، جبکہ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں