ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گل پلازہ آتشزدگی: درجنوں افراد تاحال لاپتا، اہلِخانہ تلاش میں سرگرداں

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لگنے والی آگ کے بعد درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں، جس کے باعث متاثرہ خاندانوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے، گل پلازہ کے باہر لاپتا افراد کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔

لاپتا افراد کے اہلِ خانہ مختلف اسپتالوں کا رخ کیے بھی ہوئے ہیں اور اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق رات کے وقت لاپتا افراد سے رابطہ موجود تھا، تاہم بعد ازاں ان کے موبائل فون بند ہو گئے۔

سول اسپتال کے برنس سینٹر کے باہر بھی متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد جمع ہے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کئی افراد اب بھی آگ سے متاثرہ عمارت کے اندر موجود ہوں، جس کے باعث ریسکیو کارروائیوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں