ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی: سمندری طوفان نے تباہی مچادی، لہریں گھروں اور ریسٹورنٹ میں داخل

اٹلی کے سیاحتی جزیروں لیپاری اور سسلی میں سمندری طوفان ’ہیری‘ نے تباہی مچادی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی میں سمندری طوفان سے اٹھنے والی لہریں حدود کو عبور کرتی ہوئی جزیرے میں بنے ریسٹورنٹ، گھروں میں داخل ہوگئیں اور قیمتی اشیا کو تباہ و برباد کردیا۔

ویڈیو میں لہروں کو ساحل کے قریب موجود ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سمندری پانی سے جزیرے میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔ بچلی کے فینسی کھمبوں کو نقصان پہنچا اور ٹریفک معطل ہوکر رہ گیا۔

ساحلی علاقوں سے تقریباً 190 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جن میں ایک نگہداشت مرکز کے 32 رہائشی بھی شامل تھے۔

مختلف ساحلی قصبوں میں اسکول تاحکم ثانی بند اور ہنگامی آپریشن سینٹرز فعال کردیے گئے۔ جن میں متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں