ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ گل پلازہ: مقدمہ درج، غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل

 کراچی: سانحہ گل پلازہ کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک واقعے کے بعد سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، جس میں سانحے کی وجوہات کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کیا گیا ہے اور اس میں نامعلوم افراد کو ملزمان کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گل پلازہ عمارت کو تقریباً 90 فیصد تک کلیئر کر دیا گیا ہے، سرچ آپریشن کے دوران عمارت کے ملبے سے چار ڈی وی آر (DVRs) برآمد ہوئے ہیں، جن کی مدد سے سانحے کی اصل وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تعین کرنے میں اہم شواہد ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سانحے میں جاں بحق ہونے والے 71 افراد میں سے 20 کی لاشیں شناخت کر لی گئی ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی فہرست میں 82 افراد کے نام شامل ہیں، اور تلاش جاری ہے تاکہ مزید لاشوں اور زخمیوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے افراد کی بازیابی اور شواہد کی حفاظت کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں اور حادثے کے حوالے سے افواہوں سے گریز کریں تاکہ انصاف کے عمل کو متاثر نہ کیا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں