اسلام آباد : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ محمد توحید حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران تجارت، معاشی تعاون اور مختلف شعبوں میں اشتراکِ عمل بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی مفاد، علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے قریبی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔