ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ کا مسلم تارک وطن رکنِ پارلیمان الہان عمر کیخلاف تحقیقات کا حکم؛ وجہ کیا بنی؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سخت ناقد اور کانگریس کی مسلم رکن الہان عمر کے خلاف امریکی محکمۂ انصاف کو تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ کی ہدایت پر محکمۂ انصاف نے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی کانگریس وومن الہان عمر کے مالی معاملات اور اثاثوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے الہان عمر کے مالی ذرائع پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جو بقول ان کے صومالیہ سے خالی ہاتھ امریکا آئیں اور اب مبینہ طور پر 44 ملین ڈالر سے زائد کی مالیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ تمام حقائق سامنے آ جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ ریاست منی سوٹا میں 20 ارب ڈالر سے زائد کے ویلفیئر فراڈ کی تحقیقات جاری ہیں اور اسی وجہ سے الہان عمر عوام کو پرتشدد مظاہروں پر اکسا رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ بارڈر امور کے مشیر ٹام ہومَن کو منی سوٹا بھیج رہے ہیں جو براہِ راست انہیں رپورٹ کریں گے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب منی سوٹا کے شہر منیاپولس میں وفاقی امیگریشن اہلکاروں کی فائرنگ سے نرس الیکس پریٹی کی ہلاکت کے بعد شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں