ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورنگی: ڈاکوؤں نے خاتون کو بے ہوشی کا انجیکشن لگا کر گھر کا صفایا کر دیا

کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 5 جی ایریا میں ڈاکوؤں نے خاتون کے گھر میں گھس کر نقدی اور قیمتی زیورات لوٹ لیے۔ واقعہ میں 3 ڈاکوؤں نے حصہ لیا، جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مدعیہ خاتون کے مطابق ایک خاتون سامان فروخت کرنے کے بہانے گھر آئی، جس نے اپنی بیٹی کو فون کر کے مزید سامان لانے کا کہا۔ کچھ دیر بعد خاتون کی بیٹی کے ساتھ ایک لڑکا زبردستی گھر داخل ہوا اور اسلحہ دکھا کر خاتون کو بے ہوشی کا انجیکشن لگا دیا۔ مزاحمت کرنے پر لڑکے نے خاتون کا سر دیوار سے مارا، جس سے وہ بے ہوش ہو گئی۔

ملزمان نے تجوری کھول کر 7 لاکھ روپے نقد، 15 گرام کے دو سونے کے سیٹ، 4 انگوٹھیاں، بریسلٹ اور موبائل فون بھی لے گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں