ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ‘ افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا سر براہ ڈی پورٹ

لندن: برطانیہ سے افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا سربراہ ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں یورپ میں افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب ہونے کی ایک بڑی خبر شائع ہوئی تھی۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ برطانیہ اور بلجیم کی مشترکہ کارروائی میں مرکزی ملزمان کو ملک سے بے دخل کریا جا چکا ہے ۔ برطانوی حکام کے مطابق افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا مرکزی ملزم ذیشان بنگش برطانیہ سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ مذکورہ حوالے سے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی اپنی رپورٹ میں بتا یا کہ افغان اسمگلرز کا نیٹ ورک مہاجرین کو ایران، ترکیہ اور بالکان کے راستے فرانس اور بلجیم پہنچانے میں ملوث تھا۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں