ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دبئی میں شہریوں کو ہر سہولت 20 منٹ میں ملنے کا منصوبہ

دبئی حکومت نے شہری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ’’20 منٹ سٹی‘‘ منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو تقریباً ہر بنیادی سہولت زیادہ سے زیادہ 20 منٹ کی مسافت پر دستیاب ہوگی۔

اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ پیدل، سائیکل یا ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے ذریعے اپنی روزمرہ زندگی کی 80 فیصد ضروریات صرف 20 منٹ میں پوری کر سکیں۔ ’’20 منٹ شہر‘‘ کے تصور کو عملی شکل دینے کے لیے منصوبے کی باضابطہ منظوری دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دے دی ہے۔

منصوبے کے پائلٹ مرحلے کا آغاز دبئی کے علاقے البرشاء ٹو سے کیا جائے گا، جہاں سڑکوں کو مزید محفوظ بنایا جائے گا، سایہ دار درخت لگائے جائیں گے اور ماحول دوست مقامات قائم کیے جائیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے دباؤ میں کمی کے لیے نئے ٹرانسپورٹ کوریڈور متعارف کرائے جائیں گے جبکہ بیماریوں کی بروقت تشخیص کے لیے جدید نظام بھی نافذ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کا ہدف دبئی کو دنیا کے جدید شہروں سے کم از کم 10 سال آگے لے جانا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں