برطانیہ کے شہر لندن میں افغان سیاسی پناہ گزین احمد ملا خیل کو نیویٹن میں 12 سالہ بچی کے اغوا اور زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وارک کراؤن کورٹ میں ملزم پر زیادتی، اغوا اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزامات ثابت ہوگئے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ ماہ سزا سنائے جانے تک احمد ملا خیل کو حراست میں رکھا جائے گا۔ جج کرسٹینا مونٹگمری کے سی نے ریمارکس دیے کہ سزا مکمل ہونے پر ملزم کو ملک بدر بھی کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس میں ملوث افراد کی قومیت اور امیگریشن اسٹیٹس بھی سامنے لایا گیا ہے۔ واقعہ گزشتہ برس 22 جولائی کو پیش آیا تھا جس کے بعد نیویٹن میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔