ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنےکا فیصلہ

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصول نہیں کی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ایک ماہ تک نیٹ میٹرنگ پالیسی میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مجوزہ نیٹ بلنگ پالیسی کا اطلاق صرف نئے سولر صارفین پر ہوگا، جبکہ موجودہ صارفین اس سے متاثر نہیں ہوں گے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی جماعتیں بھی سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کی مخالفت کر رہی ہیں، حتیٰ کہ ان کی اہلیہ بھی اس پالیسی کے خلاف ہیں۔

یاد رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ نئے قواعد کے تحت پرانے سولر صارفین بدستور اپنی بجلی 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کریں گے، تاہم نئے صارفین کے لیے فی یونٹ نرخ میں 17 روپے 19 پیسے کی نمایاں کمی کی جائے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں