ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدرمملکت نے عنبرین جان کو چیئرپرسن پیمرا مقررکردیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے چیئرپرسن پیمرا کیلئے عنبرین جان کی تقرری کی منظوری دے دی۔وہ ملک کے الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹر کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی۔

میڈیاذ رائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کی تقرری کی سمری منظوری کیلیے صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔جبکہ پارلیمانی کمیٹی نے عنبرین جان کی بطور چیئرپرسن پیمرا تقرری کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سفارش صدر مملکت کو ارسال کی اور صدر زرداری نے تقرری کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ گریڈ 22 کی سابق افسر عنبرین جان اس سے قبل سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں