ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں پہلی تراویح، روح پرور مناظر نے ایمان تازہ کر دیا

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے روح پرور مناظر نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

دنیا بھر سے آئے ہزاروں مسلمان بارگاہِ الٰہی میں سجدہ ریز ہوئے اور ماہِ رمضان کی نعمت پر شکر ادا کرتے ہوئے مغفرت اور رحمت کی دعائیں مانگیں۔

رمضان المبارک کے آغاز پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین، عراق، یمن، لبنان، فلسطین اور افغانستان میں چاند نظر آنے کے بعد پہلا روزہ رکھا گیا، جہاں مساجد میں عبادت گزاروں کی بڑی تعداد موجود رہی اور روحانی فضا دیدنی رہی۔

دوسری جانب ترکیے، آسٹریلیا، مصر، عمان، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، انڈونیشیا، فلپائن، آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، فرانس اور جاپان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعرات کو رکھا جائے گا۔

امریکا، کینیڈا، بیلجیئم اور برطانیہ میں کمیونٹی تقسیم رہی، جہاں بعض مسلمانوں نے آج سے جبکہ دیگر نے جمعرات سے ماہِ رمضان کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں