ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا


لاہور:

موٹروے ایم-2 ساؤتھ پر سیال موڑ کے قریب اسلام آباد سے لاہور جانے والی ایک بس کے پچھلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم موٹروے پولیس کی فوری کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔

ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق واقعہ موٹروے ایم 2 ساؤتھ پر پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث بس کے عقب میں آگ لگی۔

خوش قسمتی سے اس وقت بس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا اور صرف عملہ سوار تھا۔

موٹروے پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر بس میں موجود عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔


Express News

موٹر وے پر ٹرک کے پچھلے ٹائروں میں اچانک آگ لگ گئی، بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا


Express News

موٹر وے پر خوفناک تصادم میں میت لے جانے والی ایمبولینس کا ڈرائیور جاں بحق

افسران نے فوری طور پر سڑک پر کوننگ اور وارننگ بورڈز لگا کر ٹریفک کو محفوظ بنایا تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے ایف ڈبلیو او کے واٹر باؤزرز کی مدد حاصل کی گئی جس کے بعد شعلوں کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔

بس مالک نے موٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوری کارروائی کے باعث قیمتی جانیں محفوظ رہیں اور نقصان محدود رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں