ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نادرا نے رمضان المبارک میں دفاتر کے اوقات کار جاری کردیئے

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی آسانی کیلیے رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار جاری کر دیے۔

نادار کے مطابق ہیڈ آفس، ریجنل ہیڈ آفسز اور نادرا رجسٹریشن سینٹرز سمیت وہ تمام نادرا دفاتر جہاں ایک شفٹ میں کام ہوتا ہے ان کے اوقات کارپیر سے جمعرات تک صبح 8:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک اورجمعہ کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔

 نادرا کا کہنا ہے کہ  وہ دفاتر جہاں دو شفٹوں میں کام ہوتا ہے وہاں خدمات کے اوقات کا ر کے مطابق صبح کی شفٹ میں  پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک، جمعہ کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے جبکہ شام کی شفٹ کے لئے پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو دوپہر 12:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک، جمعہ کو دوپہر 2:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوں گے۔

نادرا میگا سینٹرز میں صبح کی شفٹ کے دوران پیر سے ہفتہ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک اور شام کی شفٹ میں  پیر سے جمعرات، ہفتہ اور اتوار کو دوپہر 12:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک، جمعہ کو دوپہر 2:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک رہیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں