ریاض: مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیاگیاہے۔
ادارہ امور حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ اعتکاف کی رجسٹریشن کے لیے ادارہ حرمین کی ویب سائٹ پر سہولت فراہم کر دی گئی۔ اعتکاف کے خواہشمند ادارے کی ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں، اعتکاف کے لیے ویب سائٹ پر اگر اکاؤنٹ موجود ہے تو اس کے ذریعے لاگ ان کریں۔
ادارہ امور حرمین شریفین نے کہا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں اعتکاف کا آغاز 20 رمضان المبارک سے ہو گا۔