ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران نے امریکی الزامات کو مسترد کر دیا، میزائل پروگرام اور احتجاجی ہلاکتیں جھوٹ قرار

ایران نے اپنے میزائل پروگرام اور حالیہ احتجاجی واقعات کے حوالے سے امریکی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلز کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات محض بڑے جھوٹ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوری میں ہونے والے احتجاجی واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں امریکی دعوے بھی بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ ایران کے میزائل یورپی ممالک اور خطے میں امریکی اڈوں کے لیے خطرہ ہیں اور ایران ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو جلد امریکہ تک پہنچ سکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں