ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، آج جامعہ کراچی میں تدریس و امتحانات معطل رہیں گے

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت اور برادر اسلامی ملک ایران پر حالیہ حملوں میں 200 سے زائد مردوں، خواتین اور بچوں کی ہلاکت کے سوگ میں جامعہ کراچی نے آج تدریسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جامعہ کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیر کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے اپنے بیان میں اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں میں شہری ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شہر کے حالیہ واقعات میں جامعہ کراچی کے دو طلبہ بھی جاں بحق ہوئے، جبکہ امریکن قونصلیٹ کے سامنے فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی خبر نے جامعہ برادری کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

انجمن اساتذہ نے اس افسوسناک سانحے پر شہداء کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ برادری اس کٹھن وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں