ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

10 ارب ہرجانہ کیس؛ عمران خان کی نظرثانی درخواست سماعت کیلیے مقرر


اسلام آباد:

10 ارب  روپے ہرجانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی کی درخواست سماعت کے  لیے مقرر کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے معاملے میں حق دفاع ختم کرنے کے خلاف عمران خان کی نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر  کرلی گئی ہے۔

جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 6مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا  جب کہ جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے ۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر ٹرائل روکتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو بذریعہ وکیل نوٹس جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ  لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، جس پر بانی پی ٹی آئی نے حق دفاع ختم کرنے کیخلاف نظرثانی دائر کر رکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں