ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری


اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے شفا اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ و دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

لطیف کھوسہ نے عدالت سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ پیپر بک تیار ہونے میں دو تین دن لگ جائیں گے، آپ کی اسپتال منتقلی کی درخواست پر اسٹیٹ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ مرکزی اپیل آئندہ ہفتے مقرر کررہے ہیں، آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ آئیں، عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس دس مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں