ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پینٹاگون نے ایران پر حملوں کے ابتدائی 2 دنوں میں 5.6 ارب ڈالر کے ہتھیار استعمال کیے: رپورٹ

ایران کے خلاف جنگ کے ابتدائی دنوں میں امریکی فوج نے تقریباً 5.6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور گولہ بارود استعمال کیے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پینٹاگون نے جنگ کے پہلے دو دنوں کے دوران ہی 5.6 ارب ڈالر کے ہتھیار استعمال کیے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی افواج نے مختصر وقت میں بڑی مقدار میں جدید اور مہنگا اسلحہ بروئے کار لایا۔

رپورٹ کے مطابق اس صورتحال نے امریکی کانگریس کے بعض ارکان میں تشویش پیدا کر دی ہے کہ فوج تیزی سے اپنے جدید اور محدود ذخیرے والے ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کے پاس اہم ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ موجود ہے۔

ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج ایران میں اب تک 5 ہزار اہداف کو نشانہ بنا چکی ہے، جبکہ ان کارروائیوں کے دوران ایران کے 50 جنگی طیاروں کو تباہ یا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں