ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد: پیٹرول دینے سے انکار پر 7 پمپ سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کے غیر معمولی رش کے بعد ضلعی انتظامیہ نے صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے متعدد پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہے۔

 شہریوں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے 7 پیٹرول پمپس کو سیل کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں مجموعی طور پر 145 پیٹرول پمپس موجود ہیں۔ گزشتہ رات شہریوں کے رش کے باعث 8 پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت رپورٹ ہوئی جبکہ 5 پیٹرول پمپس پر ڈیزل بھی ختم ہو گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت شہر بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا مجموعی طور پر 25 لاکھ 90 ہزار 736 لیٹر اسٹاک موجود ہے جبکہ ڈیزل کا 15 لاکھ 83 ہزار 362 لیٹر ذخیرہ دستیاب ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو پیٹرول فراہم کرنے سے انکار کرنے والے 7 پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا گیا ہے۔

ا

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں