ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آبنائے ہرمز بندش: روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہونے لگی

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث روس کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدن میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

ایک برطانوی جریدے کے مطابق ایران جنگ کے بعد روسی تیل کی طلب بڑھ گئی ہے جبکہ بھارت اور چین اس کی بڑی خریدار منڈیاں بن کر سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث روس کو تیل کی فروخت سے یومیہ تقریباً 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہو رہی ہے۔

برطانوی جریدے کے مطابق تیل کی برآمدات پر عائد ٹیکس کے باعث روس کو اب تک 1.3 سے 1.9 ارب ڈالر تک غیر متوقع فائدہ حاصل ہو چکا ہے۔ اگر قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں تو مارچ کے دوران روس کو 3.3 سے 4.9 ارب ڈالر تک اضافی آمدن ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے روسی تیل کی درآمدات بڑھ کر یومیہ 1.5 ملین بیرل تک پہنچ گئی ہیں، جو ایک ماہ کے دوران تقریباً 50 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں