ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کا امریکا اور اسرائیل کو بڑا سرپرائز دینے اور مزید سخت کارروائیوں کا عندیہ

تہران: ایران نے خطے میں جاری کشیدگی کے دوران امریکا اور اسرائیل کے خلاف میزائل حملوں کی 78 ویں لہر شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ نئی فوجی کارروائیاں آپریشن وعدہ صادق 4 کا حصہ ہیں جن کا مقصد دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانا ہے۔

اس تازہ ترین کارروائی میں اسرائیل کے حساس علاقوں بشمول ایلات، دیمونا اور شمالی تل ابیب کو ہدف بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے عماد اور قدر میزائلوں کے ساتھ ساتھ جدید ڈرونز کا بھی بھرپور استعمال کیا گیا ہے جس سے خطے کی سکیورٹی متاثر ہوئی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا کہ ان حملوں کے دوران خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک تمام جنگی یونٹس اور باسیج فورسز کو مکمل طور پر میدان میں نہیں اتارا گیا ہے، تاہم حالات کے پیش نظر مزید طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایرانی حکام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیانات سے ہٹ کر آسمان اور اسٹاک مارکیٹ سمیت عالمی تیل کی قیمتوں پر نظر رکھیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران جلد ایک ایسا بڑا سرپرائز دینے والا ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں