ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری،گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے میں عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

کیس کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی۔ سماعت کے دوران ملزم سہیل آفریدی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

سہیل آفریدی کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے جس کی تحقیقات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کر رہی ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں