ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاسدارانِ انقلاب نے دوسرے امریکی لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا

ایران کی عسکری تنظیم اسلامک پاسدارانِ انقلاب گارڈز (آئی آر جی سی)  نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے وسطی ایران کی فضاؤں میں میں جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے ایف-35 کو مار گرایا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن وعدہ صادق 4” کے تحت عسکری کارروائیوں کا نیا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے، حملوں کی یہ تازہ لہر دراصل جاری سلسلے کی 91ویں کڑی ہے، اس لہر میں ایرانی مسلح افواج نے مزاحمتی محاذوں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل  اور امریکا سے متعلق مختلف اہم اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے وسیع پیمانے پر نشانہ بنایا۔

پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے بیان میں کہا گیا کہ اس دوران خطے میں امریکا اور اسرائیل کی فضائیہ سے وابستہ 7 اہم اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، بحرین میں قائم ایک بین الاقوامی ٹیکنالوجی ادارے کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ مرکز کو بھی ہدف بنایا گیا، وسطی ایران کی فضاؤں میں امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرایا، یہ کارروائی مکمل طور پر ایران کی سرحدوں کے اندر انجام دی گئی اور اس میں دفاعی حکمت عملی کی مکمل منصوبہ بندی شامل تھی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ طیارے کے پائلٹ کے حوالے سے اس وقت تک کوئی مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہو سکیں، تاہم طیارے میں اچانک دھماکے کے باعث ممکن ہے کہ پائلٹ کو خود کو محفوظ طریقے سے باہر نکالنے یعنی ایجیکٹ ہونے کا موقع نہ مل سکا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس کی وجہ سے خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔

ماہرین دفاع اور فضائی جنگ کے تجزیہ کار اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ایسے حادثات کی تصدیق کے بغیر کسی فوری نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا، کیونکہ اس قسم کی اطلاعات اکثر تنازعہ کے دوران حکمت عملی کے تحت یا معلوماتی محاذ پر جاری کی جاتی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں