ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات: فریقین سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ خلوص نیت کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں جاری ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات پر عالمی سطح پر مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےاسلام آباد مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم سفارتی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے اور دیرپا امن کی جانب ایک اہم قدم ہے، جسے ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے فریقین سے اپیل کی کہ وہ بات چیت میں خلوص نیت اور تعمیری رویہ اپنائیں تاکہ ایک جامع اور پائیدار معاہدہ ممکن ہو سکے۔

موجودہ مذاکرات پاکستان کی میزبانی اور ثالثی میں اسلام آباد میں جاری ہیں، جن کا مقصد حالیہ کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والے بحران کو سفارتی راستے سے حل کرنا ہے۔ عالمی اداروں کی جانب سے اس پیش رفت کا خیرمقدم اس بات کا اشارہ ہے کہ مذاکرات کو بین الاقوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے، جو مستقبل میں کسی بڑی سفارتی کامیابی کی بنیاد بن سکتی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں