ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وہ وقت گزر چکا جب ہمارے 70 فیصد دفاعی اخراجات امریکا کو جاتے تھے، کینیڈین وزیراعظم

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے امریکا پر انحصار کم کرنے اور مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق مونٹریال میں لبرل پارٹی کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قومی خودمختاری اور دفاعی خود انحصاری کو اپنی حکمت عملی کا اہم ستون قرار دیا۔

مارک کارنی نے کہا کہ وہ دور گزر چکا جب کینیڈا کے دفاعی اخراجات کا بڑا حصہ امریکا پر خرچ ہوتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیش نظر کینیڈا اب پرانے اتحادوں پر مکمل انحصار نہیں کر سکتا، اس لیے دفاعی معاملات میں خود کفالت کو فروغ دیا جائے گا اور مقامی سطح پر سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے گا۔

 

 

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں