ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دباؤ کے باوجود برطانیہ کا ایران جنگ میں شامل ہونے سے انکار

لندن : برطانیہ نے ایران سے جاری کشیدگی کے تناظر میں جنگ کا حصہ بننے سے ایک بار پھر واضح انکار کر دیا ہے جبکہ برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے پارلیمنٹ میں دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔

پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے حکومت کی پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ برطانیہ کی جنگ نہیں ہے اور اس میں شامل ہونا ملک کے قومی مفاد میں نہیں، حکومت اس معاملے پر اپنا مؤقف تبدیل نہیں کرے گی۔

برطانوی وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ انہیں اس جنگ میں شامل ہونے کے لیے کافی دباؤ کا سامنا رہا، تاہم انہوں نے اس دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی صورت اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے،میں کسی دباؤ کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا اور نہ ہی اپنی پالیسی تبدیل کروں گا۔

کیئر اسٹارمر نے اگرچہ دباؤ کی نوعیت یا اس کے ذرائع کی تفصیل بیان نہیں کی، تاہم انہوں نے اشارہ دیا کہ حالیہ پیش آنے والے واقعات بھی اس دباؤ کا حصہ تھے، جس سے صورتحال کی حساسیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ انٹرویو میں عندیہ دیا تھا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان گزشتہ سال طے پانے والے تجارتی معاہدے کی شرائط پر نظرثانی کی جا سکتی ہے، جسے بعض حلقے اس معاملے پر دباؤ سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں