ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کے جلاوطن رہنما رضا پہلوی پر برلن میں نامعلوم شخص نے لال رنگ پھینک دیا

ایران کے جلاوطن رہنما رضا پہلوی پر برلن میں ایک نامعلوم شخص نے لال رنگ پھینک دیا۔

یہ واقعہ ایک پریس کانفرنس کے دوران پیش آیا، جہاں اچانک ایک شخص نے ان پر سرخ رنگ کا مادہ پھینک دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رضا پہلوی سکیورٹی حصار میں موجود تھے کہ اسی دوران حملہ آور نے ان پر رنگ پھینکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مادہ کیچپ جیسا تھا جو ان کی گردن اور کندھے پر لگا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں