ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ستھرا پنجاب منصوبہ کرپشن کی نذر،12افسران پر مقدمہ

فیصل آباد:ستھرا پنجاب منصوبے میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن، محکمہ اینٹی کرپشن نے 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ستھرا پنجاب منصوبے میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن بھی متحرک ہو گیا۔

مقامی چینل کے مطابق مبینہ کرپشن اسکینڈل کی وجہ سے قومی خزانے کو 15کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔

 محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ڈیجیٹل ریکارڈ میں ردوبدل اور فراڈکی تحقیقات شروع کر کے نجی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ایف ڈبلیوایم سی کے 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 دستاویزات کے مطابق 2317 کوڑے کنٹینرز ظاہر کیے گئے مگر فیلڈ میں صرف 1717 موجود نکلے، گھوسٹ سینٹری ورکرز کی جعلی حاضریوں سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

دستاویزات کے مطابق مہنگے منی ڈمپرز کی جگہ سستے لوڈر رکشے استعمال کیے گئے، صفائی آپریشن کے دوران کے پی آئی ڈیٹا میں مبینہ ہیر پھیرکی گئی، مشینری، اسٹاف اور آپریشنل سرگرمیوں کی تعداد بڑھاچڑھاکر ظاہر کی جاتی رہی۔

 دستاویزات میں بتایاگیاکہ ڈیجیٹل پورٹل میں تبدیلی کرکے اضافی ادائیگیاں وصول کی گئیں، شہری اور دیہی علاقوں کے صفائی کنٹریکٹ میں سنگین بےضابطگیاں ہوئیں۔

 واضح رہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے ایک حالیہ بیان میں ستھرا پنجاب منصوبے کے کامیاب نہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

 مریم نواز نے کہا کہ میں جاپان اور سنگاپور گئی ان کا سسٹم 24/7 کام کرتا ہے، مجھے اپنے سسٹم پر شرم آتی ہے ، 2 سالوں میں ستھرا پنجاب کی وہ کارکردگی نہیں ہوئی جو ہونی چاہیے تھی، ستھرا پنجاب کوئی ڈیسک جاب نہیں، جو حاضری لگا کر غائب ہوگا اس کی تنخواہ میں کٹوتی ہوگی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں