ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر 228 کلو کوکین برآمد

کراچی میں منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر کئی سو کلو گرام کوکین برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

 نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب زیرِ حراست ملزمہ نے دورانِ تفتیش ایک رہائشی فلیٹ میں منشیات کی موجودگی کا انکشاف کیا۔ اس انکشاف کے بعد پولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایک رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا، جہاں مخصوص فلیٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ فلیٹ پر تالہ لگا ہوا تھا، جس کے باعث پولیس نے تالا توڑ کر اندر داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔ تلاشی کے دوران باتھ روم سے مختلف تھیلوں میں چھپائی گئی مجموعی طور پر 228 گرام کوکین برآمد کی گئی۔

دوسری جانب اس کیس کی مزید تفصیلات سامنے لاتے ہوئے پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف تھانہ سچل میں بھی باضابطہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ اسٹیشن تفتیشی افسر مثل خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

کراچی میں منعقدہ ایک میڈیا بریفنگ کے دوران پولیس سربراہ آزاد خان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمہ کے موبائل سے 869 مختلف نمبرز حاصل ہوئے ہیں، جن میں سے 132 نمبرز کا تعلق کراچی سے پایا گیا ہے، ان نمبروں کے ذریعے منشیات کی ترسیل اور رابطوں کے نیٹ ورک کو سمجھنے میں مدد مل رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تفتیش صرف کراچی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس پورے نیٹ ورک کے دیگر کرداروں تک بھی پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسے افراد کی نشاندہی بھی ہو رہی ہے جو منشیات حاصل کرکے آگے مختلف مقامات پر فروخت کرنے کے عمل میں ملوث رہے ہیں، اور آئندہ دنوں میں مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں