ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی وزیرخزانہ نے ایران جنگ کو عالمی معیشت کے لیے بڑا چیلنج قراردے دیا

برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے کہا کہ ایران جنگ عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں شروع کیا گیا تنازع ایک غلطی تھی جس کے عالمی سطح پر معاشی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ریچل ریوز نے کہا کہ حکومت کے پاس معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے ایک مؤثر اور جامع منصوبہ موجود ہے، جس کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اقتصادی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

برطانوی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں مہنگائی میں مزید کمی لانے کے لیے اضافی اقدامات کرے گی، انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد شرح سود میں چھ مرتبہ کمی کی جا چکی ہے، جس سے معاشی سرگرمیوں اور عوامی ریلیف میں مدد ملی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں