ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مذاکرات جاری، ایران سے متعلق تنازع جلد ختم ہوجائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور انہیں امید ہے کہ ایران سے متعلق تنازع بہت جلد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سفارتی کوششوں کے ذریعے صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے تحت ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا نے آہنی ناکہ بندی قائم کر رکھی ہے اور آبنائے ہرمز پر امریکا کا کنٹرول موجود ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر کسی قسم کی ٹرانزٹ فیس نہیں چاہتا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا یہ بھی نہیں چاہتا کہ افزودہ یورینیم ایران کے اندر موجود رہے، کیونکہ یہ معاملہ مستقبل کے کسی بھی معاہدے میں اہم نکات میں شامل ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں