ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی قبول نہیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق کا حامی ہے جبکہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی قبول نہیں۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں عالمی امن اور سلامتی سے متعلق مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں ایسے سیشنز کی اشد ضرورت ہے اور پاکستان ان کے انعقاد پر چین کا ممنون ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر نے ریاستوں کے درمیان تعلقات، مساوات اور حق خودارادیت کے اصول واضح کیے ہیںاور پاکستان ان اصولوں اور چارٹر پر مکمل طور پر کاربند ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کا حامی ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق امن کا فروغ اور تنازعات کا حل ریاستوں کی ذمہ داری ہے۔

مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کشیدگی نے معاشی چیلنجز میں بھی اضافہ کیا ہے۔ جبکہ پاکستان نے امن کوششوں کی حمایت پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع 8 دہائیوں سے حل طلب ہے اور عالمی قوانین و معاہدوں کی پاسداری یقینی بنانا ضروری ہے۔

پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، اور پاکستان سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو تسلیم نہیں کرتا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں