ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کے باغی ارکان کو کڑی وارننگ

پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے صوبے میں کسی بھی قسم کے فارورڈ بلاک کے قیام کے امکانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے باغی ارکان کو کڑی وارننگ جاری کردی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان نے خود اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

 وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو صوبائی اسمبلی کے تمام ایم پی ایز کا مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے، ہماری پارلیمانی میٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس کے بعد تمام تر قیاس آرائیاں خود بخود دم توڑ جائیں گی۔

 اگر کسی نے بھی پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی تو اس کا سیاسی مستقبل ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔

شفیع جان نے پارٹی سے انحراف کرنے والوں کو ماضی کے رہنماو ¿ں کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر کسی ایک نے بھی ایسی حرکت یعنی فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کی تو خیبرپختونخوا کی زمین اس پر تنگ کر دی جائے گی۔

 جو بھی عمران خان کی لائن سے یہاں وہاں ہوگا، وہ اپنی سیاست خود ختم کر لے گا، سابق وزرائے اعلیٰ محمود خان اور پرویز خٹک اس کی واضح مثالیں ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایوان میں موجود ہر رکن عمران خان کے نام پر ووٹ لے کر آیا ہے، کسی کا ایک بھی ذاتی ووٹ نہیں ہے، اگر کسی کو خود پر اتنا ہی اعتماد ہے تو وہ استعفا دے کر آزاد الیکشن لڑے، اسے 200 ووٹ بھی نہیں ملیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں