ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اہم دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کو فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی پیغام پہنچائیں گےاور ایران میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔جس میں خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ تہران روانگی سے قبل وزیر داخلہ نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔

عرب میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی تہران میں مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے طریقوں پر بات کریں گے، ایران کے منجمد فنڈز کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے، تاہم منجمد فنڈز کے حجم اور ان کے جاری ہونے کے وقت کے بارے میں اختلافات برقرار ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں