ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: شادی ہال میں انتظامات کی شکایت پر باراتیوں اور انتظامیہ میں جھگڑا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی

لاہور: شادی ہال میں انتظامات پر ہونے والی تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، جس کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہربنس پورہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں شادی کی تقریب کے دوران انتظامات پر باراتیوں اور شادی ہال کی انتظامیہ کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا۔ بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی اور جھگڑے تک جا پہنچی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں