ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو قانون سے ہٹ کر ریلیف دیا گیا، فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کردی، رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جو ریلیف دیا گیا وہ قانون کے مطابق نہیں، ان کی شفا اسپتال منتقلی کے خلاف نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دوبارہ دائر کردی ہے، نظرثانی کی درخواست کے بعد جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر عمل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سپریم کورٹ نے جو ریلیف دیا وہ قانون کے مطابق نہیں ہے، میاں نواز شریف کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد بیرون ملک علاج کے لیے گئے تھے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی گئے ہے ان کے جواب کا انتظار ہے۔

Source: Express

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں