ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق کپتان اظہر علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان اظہر علی نے کوچنگ کے میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے آئی سی سی لیول 3 کوالیفائیڈ کوچ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان اظہر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب باضابطہ طور پر آئی سی سی لیول 3 کوالیفائیڈ کوچ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ نے ان کے سفر کے دوران انہیں بے شمار سبق، یادیں اور مواقع فراہم کیے، اب وہ اپنا تجربہ کھیل کو واپس دینے کے خواہاں ہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اگلی نسل کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، تاکہ وہ بہتر کرکٹرز کے ساتھ ساتھ پراعتماد افراد اور بہتر ایتھلیٹس بھی بن سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکھنے کا عمل کبھی نہیں رکتا اور سفر جاری رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ اظہر علی نے 2010 سے 2022 تک پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت بھی کی جبکہ پاکستان کی جانب سے 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میچز کھیلے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں