ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نالہ سندھ میں غرقآب ہونے والے12سالہ بچے کی نعش برآمد

گاندربل/وسطی ضلع گاندربل کے فتح پورہ علاقے میں اتوار کے روز نالہ سندھ میں غرقآب ہونے والے12 سالہ بچے کی نعشپیر کے روز برآمد کر لی گئی۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ واقعے کے بعد آج صبح شروع کیے گئے تلاشی آپریشن کے دوران بچے کی لاش برآمد کی گئی۔
متوفی کی شناخت محسن مختار ولد مختار احمد لون، ساکن بملورہ گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔عہدیدار کے مطابق واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے، جبکہ ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں