ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کے نائب صدر ہان سے ملے ڈووبھال، دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر کی بات چیت

نئی دہلی/چین کے دو روزہ دورے پر گئے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووبھال نے منگل کے روز چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔چین میں ہندستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں یہ معلومات دی۔ مسٹر ڈووبھال کی چین کے نائب صدر کے ساتھ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان خصوصی نمائندہ سطح کی 25ویں دور کی بات چیت سے پہلے ہوئی۔
سفارت خانے نے بتایا کہ مسٹر ڈووبھال اور نائب صدر ہان نے دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان قائم ہونے والے اتفاقِ رائے کے مطابق، سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو مضبوط کرنے نیز اقتصادی، سیاسی اور کثیر جہتی پلیٹ فارمز پر دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔ مسٹر ڈووبھال چین کے وزیرِ خارجہ اور سرحدی امور پر بات چیت کے لیے چین کے خصوصی نمائندے وانگ ای کے ساتھ مذاکرات کے لیے چین کے دورے پر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں