ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد: پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق

واقعے کے وقت نرسری میں 15 نومولود موجود تھے، تاہم ایک بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ 14 نومولود جانبر نہ ہوسکے۔

August 26, 2026 · اہم خبریں

فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 14 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نرسری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی شروع کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر ایئرکنڈیشنر کے کمپریسر میں خرابی کے باعث لگی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت نرسری میں 15 نومولود موجود تھے، تاہم ایک بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ 14 نومولود جانبر نہ ہوسکے۔

واقعے کے بعد ہسپتال میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، جبکہ آتشزدگی کی وجوہات اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں