ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ پمز پر وزیراعظم کا سخت ایکشن، وفاقی سیکریٹری صحت معطل، انکوائری کمیٹی قائم

اجلاس میں پمز سانحے سے متعلق صورتحال اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ افسران کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

August 26, 2026 · اہم خبریں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سخت کارروائی کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پمز سانحے سے متعلق صورتحال اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ افسران کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر نبیل اعوان بھی تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے غفلت یا کوتاہی کے ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جائے اور حقائق سامنے لائے جائیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر صحت کو پمز اسپتال کا دورہ کرکے وہاں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے اور اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں