ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارجن کپور بہن کی شادی پر والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے، جذباتی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اپنی بہن انشولا کپور کی شادی کے موقع پر مرحوم والدہ مونا شوری کپور کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انشولا کپور نے گزشتہ ماہ اپنے دیرینہ دوست روہن ٹھاکر سے شادی کی تھی جس کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی تھیں۔ اب انشولا نے شادی کی ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ارجن کپور اپنی والدہ کو یاد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے موقع پر ارجن کپور تقریر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ اس لمحے اپنی والدہ کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اگر وہ موجود ہوتیں تو گزشتہ چند دنوں کے ہر لمحے اور شادی کی ہر رسم سے بھرپور لطف اندوز ہوتیں۔

اس دوران ارجن کپور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے جس کے بعد انشولا نے اسٹیج پر اپنے بھائی کو گلے لگا لیا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انشولا کپور نے لکھا کہ وہ اسے کئی بار دیکھ چکی ہیں لیکن ہر مرتبہ اپنے بجائے اپنے بھائی کو دیکھتی رہ جاتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں