ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آپریشن ردالفتنہ کے دوران بلوچستان میں 2 دہشت گردجہنم واصل

ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر حملے میں ملوث تھے

August 31, 2026 · اہم خبریں

 

بلوچستان کےعلاقےواشک پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نےکامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2دہشت گرد جہنم واصل کردیئے۔ دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھے۔

کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ کردی گئی ،ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمدہوا۔

برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق، بلوچستان سے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں