ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران معاہدہ چاہتا ہے، جنگ کا خاتمہ قریب ہے: ٹرمپ

دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے رابطوں اور مذاکرات اب تک کسی مستقل معاہدے پر منتج نہیں ہوئے۔

September 17, 2026 · اہم خبریں

ایران جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے،ٹرمپ

ایران جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ اختتام کے قریب پہنچ رہی ہے۔

شمالی کیرولائنا کے شہر گیسٹونیا میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدے کا خواہش مند ہے، تاہم اب دیکھنا ہوگا کہ آئندہ معاملات کس سمت جاتے ہیں۔

ٹرمپ نے ریپبلکن سینیٹ امیدوار مائیکل وہٹلی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کے دوران ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کا ذکر کیا۔

امریکی صدر گزشتہ کئی ماہ سے یہ مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور کسی سمجھوتے تک پہنچنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے رابطوں اور مذاکرات اب تک کسی مستقل معاہدے پر منتج نہیں ہوئے۔

اس دوران امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی بھی برقرار رہی اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

دوسری جانب جنگ اور آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث تیل اور ایندھن سمیت مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے امریکی شہریوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔

نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی دباؤ ریپبلکن امیدواروں کے لیے ایک اہم سیاسی مسئلہ بن گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں