ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گول زون کا سرکاری استاد معطل

محمد تسکین
بانہال/ضلع رام بن کے محکمہ تعلیم نے ایک طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گورنمنٹ ہائی اسکول ہڑوگ، زون گول میں تعینات سرکاری استاد ریاض احمد کو معطل کر دیا ہے۔چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن کی جانب سے 15 ستمبر 2026 کو جاری کیے گئے سرکاری حکم نامے کے مطابق مذکورہ استاد کے خلاف یہ کارروائی جموں و کشمیر سول سروسز (کلاسیفکیشن، کنٹرول اینڈ اپیل) رولز 1956 کے رول 31 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
حکم نامے کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے لیے 14 ستمبر کو ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس کی جانب سے پیش کی گئی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر استاد کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔معطلی کی مدت کے دوران رئیس احمد کو گورنمنٹ پرائمری اسکول بھٹہ، زون کھڑی کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔حکم نامے کی نقول ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رام بن اور متعلقہ زونل ایجوکیشن افسران سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی اور تعمیل کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں